کیا آپ کراچی سے 300 کلو میٹر دور واقع اس خوبصورت جزیرے کے بارے میں جانتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 11, 2020

پاکستان کے ساحلوں اور وادیوں سے تو آپ سب واقف ہوں گے۔ لیکن آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ایسے آئرلینڈ کے بارے میں جو شہر کراچی سے 300 کلو میٹر دور واقع ایک حسین و جمیل، خوبصورت اور آئرلینڈ ہے۔

اس کا نام آڈی آئر لینڈ ہے۔ یہ بلوچستان کے ساحل ڈام بندر سے صرف 4 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

اس جزیرے کی خاص بات یہ ہے کہ نہ یہاں کوئی شور شرابہ ہے اور نہ کسی قسم کی کوئی گندگی۔ بلکل صاف ستھرا اور پر فضاء ماحول جو دل اور دماغ کو تسکین پہنچاتا ہے۔ یہاں پر آپ بوٹننگ سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

آڈی آئرلینڈ کا پانی سرمئی مائل رنگت کا ہے جو پورا دن ٹھنڈا رہتا ہے۔ اس جزیر ے میں مختلف نسل کے جھینگے، کیکڑے، ڈالفن، پیلیکن پرندے، بگلے اور دیگر حشرات بھی موجود ہوتی ہیں۔ جو اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More