جان لیوا مرض کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ممالک میں خوف کی فضاء قائم کر رکھی ہے جبکہ یہ مرض پاکستان میں بھی پھیل رہا ہے۔
سندھ میں وائرس سے متاثرہ مزید افراد سامنے آگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایک مریض کا تعلق حیدرآباد جبکہ دوسرا مریض کراچی کا رہائشی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا جس کے بعد اب ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والا کورونا وائرس کا مریض ایران سے دبئی کے ذریعے کراچی پہنچا ہے، جبکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس کے مریض نے شام سے براستہ دوحہ کراچی کا سفر کیا ہے۔
تاہم ترجمان بلوچستان حکومت نے بھی کوئٹہ میں ایک کیس کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ بچہ تھیلیسیمیا کا بھی مریض ہے جسے آئسو لیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے، بچہ 29 فروری کو خاندان کے ساتھ سے واپس آیا تھا۔