ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں مصنف نے عورت کی اہمیت پر بات کی۔
ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ 'عورتوں کا تعلق ہم سے اور ہمارا تعلق عورت سے ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری زندگی میں اہمیت رکھتی ہیں اس لیے عورت کے فیصلے کو بھی اہمیت دی جاتی ہے'۔
خلیل الرحمان نے عورت مارچ کے حوالے سے کہا کہ 'اُن خواتین کے نام پر مارچ کیوں جن کے کوئی مسائل نہیں ہیں، اور جن کے مسائل ہیں اُن کا دور دور تک اس مارچ میں کوئی نشان نہیں ہے'۔
مصنف کا کہنا تھا کہ 'میرے خلاف بولنے والی شوبز کی وہ ہی عورتیں ہیں جو رات کو 3 بجے کال کر کے کام مانگا کرتی تھیں'۔
واضح رہے پریس کانفرنس میں خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ میں ہونے والے پتھراؤ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہئیے تھا۔