ماروی سرمد ہیں کون؟ اِن کے بارے میں چند ایسے حقائق جو آپ کو حیران کر دیں گے

ہماری ویب  |  Mar 09, 2020

گزشتہ روز خواتین کے عالمی دِن کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں عورتوں کے حقوق کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔ پچھلے ایک سے دو ہفتوں کے دوران ملکی میڈیا نے عورت مارچ کو مختلف ٹاک شو میں اپنا موضوع بنا رکھا تھا۔


اس متعلق نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شو میں ماروی سرمد صاحبہ کو بطور مہمان مدعو کیا گیا جبکہ پروگرام میں خلیل الرحمٰن قمر بھی موجود تھے۔ صورتحال اس وقت بگڑی جب دونوں فریقین میں بحث شروع ہوئی۔ اس کے بعد یہ تماشا پوری قوم نے دیکھا۔ معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر سے تو ہر کوئی واقف ہے البتہ ماروی سرمد کو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان کے بارے میں چند وہ حقائق بتائیں گے جن سے یقیناً آپ ناواقف ہوں گے۔

ماروی سرمد 11 جون 1970 کو پیدا ہوئیں۔ ان کے والد چوہدری انورالحق ایک بیوروکریٹ تھے، ان کے والد پنجاب کے تعلقاتِ عامہ کے ڈائیریکٹوریٹ جنرل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ ماروی سرمد کے دو بھائی ہیں اور دونوں ہی پاکستان تحریکِ انصاف کے متحرک کارکن ہیں۔

ماروی سرمد صحافت میں آنے سے قبل پری میڈیکل کی طالبہ تھیں۔ 90 کی دہائی کے آغاز میں آپ صحافت کی طرف آئیں اور مختلف قومی اخبارات کے لئے لِکھنا شروع کیا۔ ماروی سرمد نے جِن اخبارات کے لئے لکھا ان میں روزنامہ جنگ، ڈیلی پاکستان اور خبریں شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق ماروی سرمد صاحبہ انگریزی اور کیمیسٹری جیسے مضامین کی ٹیچر بھی رہ چکی ہیں۔ ماروی سرمد نے پنجاب یونیورسٹی سے سائنس اور ایجوکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

ماروی سرمد 90 کی دہائی میں بہت سی این جی اوز کے لئے بھی کام کر چکی ہیں اور اب وہ ایک عرصہ سے عورتوں کے حقوق کے لئے کام کر رہی ہیں۔


2016 میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران ماروی سرمد اور سینیٹر حافظ حمداللہ میں تلخ کلامی ہوئی تھی جِس کی وجہ یہ تھی کہ ماروی سرمد کو گفتگو کے دوران حافظ حمداللہ نے ٹوکا تھا۔



ماروی سرمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پروگرام کی ویڈیو کِلپ ڈالی جس میں انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کے رویے کے حوالے سے بات کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More