کیا آپ آنکھوں سے خون پھینک کر دشمن پر حملہ کرنے والی اس خطرناک چھپکلی کے بارے میں جانتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Mar 07, 2020

میکسیکو اور مغربی امریکا کے صحراؤں میں پائے جانے والی ایک چھوٹی سی چھپکلی جس کے سر پر سینگوں جیسے ابھار موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے یہ ’’ریگل ہارنڈ لیزارڈ‘‘ (شاندار سینگوں والی چھپکلی) بھی کہلاتی ہے۔ اس چھپکلی کی خاصیت یہ ہے کہ یہ اپنے دشمن پر حملہ کرنے کے لئے اپنی آنکھوں سے خون کی تیز پچکاری مارتی ہے۔

ہارنڈ لیزارڈ کا خون ویسے تو زہریلا نہیں ہوتا لیکن شکاری کو کچھ وقت کے لئے چونکنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھپکلی موقع سے فرار ہو جاتی ہے۔ اس سینگوں والی چھپکلی کی لمبائی صرف 3 سے 4 انچ ہوتی ہے جبکہ یہ چھوٹی صحرائی چیونٹیوں اور مختلف کیڑے مکوڑوں کو اپنی غذا بناتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ چھپکلی بیک وقت 2500 تک چیونٹیاں ہڑپ کر جاتی ہے لیکن اپنے شکار کو خون کی پچکاری سے نشانہ نہیں بناتی۔

اس کے علاوہ یہ اپنے حملہ آور پر خون کی پچکاری پھینکنے کا وار اس وقت کرتی ہے جب اسے یقین ہو جاتا ہے کہ اس کی جانب آنے والا جانور واقعی حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ زیادہ تر سانپ، صحرائی بھیڑیے اور چوہوں سے اس چھپکلی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More