معروف کامیڈین امان اللہ خان انتقال کر گئے؟

ہماری ویب  |  Mar 06, 2020

اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف کامیڈین امان اللّٰہ جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے۔

امان اللہ خان کافی عرصے سے لاہور کے اسپتال میں داخل تھے، انہیں پھیپھڑوں اور گردوں کا مرض لاحق تھا۔

انتقال کے وقت مشہور کامیڈین امان اللہ خان کی عمر 70 سال تھی۔

واضح رہے امان اللّٰہ کو 2018ء میں ان کی فنی خدمات کی وجہ سے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے پاکستانی فلموں نامعلوم افراد اور ون ٹو کا ون میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کیا۔

امان اللّٰہ کو پاکستان میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کا بانی قرار دیا جاتا ہے، جن کے کروڑوں مداح پاکستان اور بیرونِ ملک میں موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More