آسٹریلیا میں پرواز کے دوران جہاز میں بیٹھے مسافر کے انوکھے روپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس نے چین سمیت دنیا بھر میں اپنا خوف پھیلایا ہوا ہے، جس کے باعث ہر شخص کسی نہ کسی طریقے سے اپنے آپ کو اس خطرناک وائرس سے محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا میں دوران پرواز ایک مسافر کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس نے اپنے چہرے سمیت پورے جسم پر پلاسٹک ریپ چڑھایا ہوا ہے تاکہ کورونا وائرس کا شکار نہ بن جائے۔
پرواز میں بیٹھے دوسرے مسافر نے اس خوفزدہ شخص کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کر دی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مذکورہ مسافر اپنی سیٹ پر ماسک، گلوز اور اپنے پورے بدن پر پلاسٹک کے شیٹ زیب تن کیے ہوئے ہے۔
ذرائع کے مطابق پرواز سڈنی سے ہملٹن آئس لینڈ روانہ ہوئی تھی ، مسافر کی جانب سے وائرس سے بچاؤ کے لیے منہ پر سرجیکل ماسک بھی پہنا گیا ہے۔