اژدہے نے ایسا کیا نگل لیا جس سے ڈاکٹرز بھی پریشان ہو گئے، آپریشن کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Mar 03, 2020

چند دنوں قبل آسٹریلیا کے خطے نیو ساؤتھ ویلز میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جہاں ایک اژدہے نے ایسی چیز کھالی جس کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

ساؤتھ ویلز میں جانورں کے اسپتال میں ایک مونٹی نام کے اژدہے کو لایا گیا جس نے ایک بڑا تولیہ نگل لیا تھا جس کے بعد اس کی حالت بہت خراب ہو گئی تھی۔

اژدہے کی مالکن کا کہنا تھا کہ ہم تفریح کے لئے ساحل کی سیر پر گئے تھے جہاں اس اژدہے کو بھی ہم اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ وہاں اس نے بڑا تولیہ نگل لیا جو ابھی تک اس کے پیٹ میں پھنسا ہوا ہے۔

اسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے فوراً ٹیسٹ کرنے کے بعد مونٹی کو بے ہوش کر کے اس کے حلق میں لمبی چمٹی ڈال کر اس کے پیٹ سے ایک لمبا تولیہ کھینچ لیا جس کے بعد اژدہے کی حالت خطرے سے باہر قرار دیا گیا۔

اژدہے کی مالکن نے اس کی جان بچ جانے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More