چائنا سے شروع ہونے والا کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں پھیل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 89 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اِس صورتحال کے تحت وائرس پر قابو پانے کے لئے امریکی حکام سخت کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات ہوئی جس میں اِس وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اور ویکسین سے متعلق غور کیا گیا۔
تاہم اس دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کے معاملے میں امریکی ماہر ڈاکٹر ٹونی سےالجھ پڑے۔ ڈاکٹر ٹونی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی ویکیسن بنانے میں ایک سال تک کا عرصہ لگے گا۔
جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ہر حال میں ویکسین چند ماہ میں چاہیے۔