موبائل فونز پر اکثر آپ کو یا تو انعامی رقم کے پیغامات آرہے ہوتے ہیں یا پھر کسی گھر کی قرعہ اندازی کے۔۔ جو تمام تر کسی آفیشلز کی جانب سے نہیں بلکہ پیسے لوٹنے والے چوروں اور لٹیروں کی سوچی سمجھی سازش کے تحت آتے ہیں۔
اس قسم کے میسجز کی رپورٹ سائبر کرائم ونگ کو دی جاتی ہے۔
ایف آئی اے کا ڈپارٹمنٹ سائبر کرائم ونگ ایسا ڈپارٹ ہے جو موبائل فونز یا کسی سوشل میڈیا پر ہونے والے فراڈ یا زیادتی کی شکایت پر ایکشن لیتا ہے ۔
لیکن بدقسمتی سے ہمارے یہاں سائبر کرائم ونگ کے پاس کوئی لوکیٹر سسٹم ہی موجود نہیں ہے جو کہ ان پیغامات کے بھیجنے والے کی اصل نشاندہی کرسکے ، ان تک رسائی ممکن بنا سکے اور لوگوں کو فراڈیوں سے محفوظ رکھ سکے۔۔
ان حالات میں بطور ایک عام صارف آپ یا تو ان میسجز کو نظرانداز کردیں یا پھر ان میسجز کے بھیجنے والے سے آفیشل نمبر یا لوکیشن معلوم کریں۔
اگر واقعی کوئی قرعہ اندازی میں آپ کا انعام نکلا ہوگا تو سامنے والا آپ کو آفس کا پتہ اور نمبر دونوں بھیج دے گا۔۔
لیکن اگر کوئی جعل ساز لٹیرہ ہوگا تو وہ آپ کے پیغام کا جواب نہیں دے گا