کیا واقعی اگر تاج محل نہ ہوتا تو بھارت لوگوں کو گوبر دکھاتا؟

ہماری ویب  |  Mar 02, 2020

مودی حکومت کے خلاف نکلنے والی ریلی میں ایک بھارتی کم عمر نوجوان نے نریندر مودی مُردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس اگر لال قلعہ اور تاج محل نہ ہوتا تو کیا بھارت دنیا کو گائے کا گوبر دکھاتا؟

ذرائع کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی میں جاری مودی حکومت کی مسلمان مخالف سازشوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔

احتجاج میں ایک 10 سال کا بچہ مودی مردہ باد کے نعرے لگاتا دکھائی دیتا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں بچہ نریندرہ مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔

بچہ احتجاجی تقریر کے دوران مودی سے سوال کرتا ہے کہ تاج محل، لال قلعہ اگر نہ ہوتا تو دنیا کو کیا گائے اور گوبر دکھاتے تم؟ اس سوال پر وہاں موجود لوگ بچے کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More