ٹرمپ کی بیٹی کی فوٹو شاپ کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Mar 02, 2020

صدر ٹرمپ کا دورہ بھارت اختتام پزیر ہو چکا ہے مگر ان کی بیٹی ایوانکا کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ تصاویر صدر ٹرمپ کی بیٹی کی وہ نہیں جو انہوں نے دورہ بھارت کے دوران اکیلے بنوائی تھیں بلکہ یہ تصویر فوٹو شاپ کے ذریعے تبدیل کی گئی ہیں۔

بھارتی صارفین ان تصاویر کو مختلف سماجی ویب سائٹس پر شئیر کرنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک بھارتی اداکار دلیجیت دوسنجھ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا پیچھے ہی پڑ گئی تھی کہ تاج محل جانا ہے، تاج محل جانا ہے۔ میں پھر لے آیا اور کیا کرتا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کو فوٹو شاپ کی ہوئی تصاویر پر برا نہ منانے کا بھی بولے رہے۔

ایک اور سونل کمار یوگی نامی صارف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے مزاحیہ تبصرہ کیا کہ ایک لڑکی جس نے لاکھوں انڈین افراد کے دل جیتے۔ ایوانکا دوبارہ انڈیا واپس آئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More