لاہور کے علاقے کاہنہ میں اونٹ کا گوشت 280 روپے فی کِلو میں فروخت ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اونٹ کا گوشت سستا ہونے پر شہریوں کے وارے نیارے ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اونٹ کا گوشت ذائقے میں مزیدار اور انسانی صحت کے لئے بہت مفید ہے، اِسی لئے آج کل وہ مرغی کا گوشت خریدنے کے بجائے اونٹ کا گوشت خرید کر استعمال کر رہے ہیں۔
قصاب کے مطابق روزانہ 8 سے 10 من اونٹ کا گوشت فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے اونٹ کا گوشت کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے اور دیگر بیماریوں میں بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے۔