کراچی میں ماسک کی قلت۔۔۔ اب کیا ہو گا؟ امریکہ میں کورونا وائرس کا خطرہ کم ہونے کے باوجود ٹرمپ کے شدید اقدامات، ہمارے حکمران کہاں سو گئے؟

ہماری ویب  |  Feb 27, 2020

پاکستان میں جان لیوا بیماری کورونا وائرس کے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو ماسک پہننے کی سخت ہدایت کی گئی ہے جبکہ قائد کے شہر میں ماسک کی قلت بھی ہو گئی ہے۔

مئیر کراچی وسیم اختر نے خبردار کیا ہے کہ ماسک دستیاب نہ ہونے کی صورت میں شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماسک کی غیر قانونی طریقے سے برآمدات کے باعث ملک بھر میں ماسک کی شدید قلت پہلے ہی پیدا ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تناظر میں ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کی اسکریننگ کا عمل سخت ہو چکا ہے۔


شہرِ قائد کے میڈیکل اسٹور مالکان کے مطابق عام ماسک کا ڈبہ پہلے 300 سے 400 روپے تک کا تھا جس کی اب قیمت کئی گنا بڑھنے کے بعد عام ماسک کے ڈبے کی قیمت ہزار روپے سے زائد ہو چکی ہے۔ ماسک این۔95 بھی مہنگا ہوگیا ہے۔

دکانداروں کے مطابق ماسک مہنگے ہونےکے باوجود بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

دوسری جانب امریکہ کے صدر ٹرمپ کے مطابق 'ملک میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بہت ہی کم ہے لیکن امریکی عوام کی صحت اور تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بڑی تعداد میں ماسک آرڈر کر دیئے گئے ہیں'۔


وائٹ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ 'ہم کورونا وائرس کی ویکسین کافی جلد تیار کر سکتے ہیں لیکن اس کے کلینکل ٹرائل شروع ہونے میں چند ماہ جبکہ ویکسین کی دستیابی میں ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More