دورہ بھارت کے دوران پاکستان کے جھنڈے کے رنگ کا لباس پہنے پر میلینا ٹرمپ شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں

ہماری ویب  |  Feb 26, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ جب بھارت کے دورے پر پہنچے تو ایک جانب مودی حکومت ان کی آمد پر شاندار استقبالیہ دیا تو وہیں دوسری طرف ٹرمپ کی اہلیہ میلینا ٹرمپ کے سبز اور سفید لباس زیب تن کرنے پر بھارتی قوم کی جانب سے سوشل میڈیا پر امریکی خاتون اول کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔۔۔۔۔ کیونکہ سبز اور سفید دونوں پاکستانی جھنڈے کے رنگ ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ میلینا ٹرمپ نے مودی سے ملتے وقت پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا، کسی نے انھیں پاکستان جانے کی تجویز دے دی تو کسی نے ٹوئیٹ کیا کہ وہ پاکستان کی حامی ہیں کیونکہ ان کا لباس پاکستانی قوم کی نمائندگی کررہا ہے۔


ایک صارف نے کہا کہ ٹرمپ کا رنگ حسد کے مارے سبز ہو گیا ہے۔اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے میلینا ٹرمپ نے کسی صوفی پروگرام کے لیے تیارہوکر بھارت کی سرزمین پر اپنے قدم رکھے ہوں۔۔۔۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More