کِسی کو چند روپے نصیب نہیں، تو کِسی پر ڈالرز اور پاؤنڈز کی برسات۔۔۔ ناقابلِ یقین ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Feb 25, 2020

یوں تو شادی کی تقریبات میں مختلف قسم کی باراتیں دیکھی جاتی ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی ایسی انوکھی بارات دیکھی ہے جس میں ڈالرز اور پاؤنڈز کی برسات ہو؟

پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں شاہانہ شادی ہوئی ہے جس میں دولہے کے دوستوں نے بارات پر ڈالرز اور پاؤنڈز کی بارش کر دی۔

شاہانہ شادی میں ڈالرز اور پاؤنڈز لٹانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ بارات پر ڈالرز اور پاونڈز نچھاور کر رہے ہیں۔



دولہا کے دوست دولہا کی گاڑی کے آگے سارے راستے میں ڈالرز نچھاور کرتے رہے اور راہگیر پکڑتے رہے۔ بارات شادی ہال پہنچی تو ڈالرز اور پاونڈز نچھاور ہوتے دیکھ کر شادی کے شرکا بھی ٹوٹ پڑے۔

دولہا یاسر مرزا کا کہنا ہے کہ کل میری شادی تھی۔ اس میں میرے دوست احباب کینیڈا اور امریکا سے تشریف لائے تھے۔ کچھ لوگ سندھ سے بھی آئے تھے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرنے کیلئے یہ سب کیا۔

واضح رہے چند روز قبل ڈسکہ کے دولہا سلیم کی شادی میں اس کے بھائیوں نے بارات پر موبائل فون اور گھڑیاں نچھاور کی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More