.شادی کے لیے بہترین لباس کا انتخاب ایک ایسی خواہش ہوتی ہے
جس کے لیے ہر لڑکی منفرد سوچ رکھتی ہے کہ سرخ رنگ کا ہو یا کسی اور دلکش رنگ کا ، جس طرح کا بھی ہو سب سے منفرد نظر آئیں وہ۔۔۔
مگر پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی دلہن بھی ہیں جنھوں نے حال ہی میں اپنی شادی پر سو کلو وزنی جوڑہ زیب تن کر کے سب کو حیران کردیا۔۔۔ یوں معلوم ہورہا ہے کہ دلہن نے لہنگا نہیں بلکہ لہنگے نے دلہن کو پہن لیا ہو۔
سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے اس بھاری بھرکم جوڑے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ زمانہ جاہلیت سے مطابقت رکھتا ہے تو کسی نے انھیں شادی کے بعد پردے بنانے کی تجویز دے ڈالی۔