طیارے میں سفر کرنا دیگر ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے سے زیادہ آسان اور سہل ہے مگر سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہوتی ہے کہ اس کی لینڈنگ کے بعد ہمیں باہر نکلنے کے لیے اتنا انتظار کیوں کرنا پڑتا ہے؟
طیارے کی لینڈنگ کے بعد سیٹ بیلٹ سائن بھی بند ہوجاتا ہے اور اس کا انجن بھی ۔اس کے ساتھ ہی زمینی عملہ طیارے کے ساتھ جیٹ برج لگاتا ہے جس سے اندر موجود فضائی عملہ الرٹ ہوجاتا ہے کہ اب مسافروں کو با آسانی طیارے سے باہر نکالا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ تمام کاروائی اتنی جلدی نہیں ہوسکتی۔ یہی وجہ ہے کہ مسافروں کو کچھ دیر انتظار کرنا پڑجاتا ہے۔
لہذا جلد بازی اور بھاگ دوڑ کرنے سے اچھا ہے کہ مزید کچھ دیر اپنی جگہ پر براجمان رہا جائے۔