صدر ٹرمپ کا دورہ بھارت مودی سرکار کے لئے بن گیا سر درد۔۔۔۔

ہماری ویب  |  Feb 24, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج دو روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے۔ جہاں وہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیں گے۔

ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران اقتصادی، فوجی، معیشی اور خطہ کے سب سے اہم مسئلے یعنی مسئلہ کشمیر سے متعلق بات چیت پر غور کریں گے۔۔

ٹرمپ اور انکی اہلیہ بھی آگرہ تاج محل کے دیوانے نکلے۔ جہاں انہوں نے تاج محل دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا وہیں بھارتی دارالحکومت دہلی میں کچرا چھپاؤ مہم کا آغاز کردیا گیا۔۔ کچرا چھپانے کے لئے مودی سرکار نے دیوار کی چنائی کروا دی۔

دوسری جانب سیاسی کچرا بھی دہلی سمیت ملک بھر میں نکل آیا ہے جگہ جگہ مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ خواتین شہریت بل کے خلاف سراپا احتجاج ہوئیں تو بی جے پی کے انتہا پسند وں نے ان پر پتھراؤ کیا جس سے دارالحکومت میدان جنگ بن گیا۔

حکام کے مطابق بھارتی سرکار کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ ٹرمپ کا یہ دورہ کامیاب بنایا جاسکے مگر ملکی صورتحال کے پیش نظر حالات کو موئثر بنانا قدرے مشکل ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More