بھارتی سرزمین پر لڑکی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا، بھارتی آگ بگولہ

ہماری ویب  |  Feb 21, 2020

بھارتی شہر بنگلور میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ایک لڑکی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلور میں احتجاجی جلسے کے دوران ایک امولیا لیونا نامی لڑکی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔

پولیس نے لڑکی کو فوری طور پر گرفتار کر کے اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق نعرہ لگانے والی لڑکی کو جوڈیشل کسٹڈی پر 23 فروری تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔

بنگلور میں جاری احتجاج میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسدالدین اویسی بھی موجود تھے، لڑکی کو اسٹیج پر بلایا گیا تو اس نے شرکا سے کہا کہ میرے ساتھ نعرہ لگائیں پاکستان زندہ باد۔ یہ سنتے ہی مسلم رہنما اویسی نے لپک کر لڑکی سے مائیک چھین لیا مگر لڑکی نے کسی صورت مائیک نہ دیا اور نعرے لگاتی رہی۔

نعرے لگانے والا یہ واقعہ انٹرنیٹ پر نہایت تیزی سے وائرل ہوا جس کے بعد امولیا لیونا اور اس کے اہلخانہ کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ لڑکی کے والد نے بتایا کہ شدت پسند ہندوؤں کا ایک گروپ ان کے گھر پر آیا اور ان سے بھارت کے حق میں نعرہ لگانے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More