ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ یہاں مانگنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جبکہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اکثر بھیک مانگنے والے جعلی معذوری کا مظاہرہ کر کے راہگیروں کی ہمدردیاں سمیٹنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں
ہر گلی چوراہے پر آپ سے دو یا تین فقیر تو لازمی ٹکرائیں گے۔ چند افراد ترس کھا کر کچھ پیسے دے دیتے ہیں جبکہ کچھ نہیں دیتے۔
اِسی طرح کے ایک بھیک مانگنے والے مافیا کو لاہور میں ڈولفن پولیس اہلکاروں کی جانب سے بے نقاب کیا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں۔
ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح یہ بھیک مانگنے والے عوام کو بے وقوف بنا کر خوب پیسے بٹورتے ہیں اور عوام بھی جذبات میں آ کر انہیں چند پیسے دے دیتی ہے۔