پی ایس ایل 5! اس سال فاتح ٹیم کو کتنے لاکھ روپے انعام کے طور پر دیئے جائیں گے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ہماری ویب  |  Feb 18, 2020

پاکستان سپر لیگ 2020 کی انعامی رقم اس سال 10 لاکھ امریکی ڈالرز مختص کر دی گئی ہے، ایونٹ نے ایک مرتبہ پھر شائقین کرکٹ کے دلوں میں جوش و جذبہ بھر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 5 کے لیے انعامی رقم کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، فائنل کی فاتح ٹیم ٹرافی سمیت 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی حق دار ہوگی۔

دوسری جانب پی ایس ایل کی رنراپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے، ایونٹ میں ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ ایوارڈ کے طور پر 4500 امریکی ڈالر کی انعامی رقم ادا کی جائے گی۔

ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بلے باز، باؤلر اور اسپرٹ آف کرکٹ کے لیے 80 ہزار ڈالر مختص کیے گئے ہیں، شاندار رن آؤٹ کرنے والے اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بھی انعام کے حق دار ٹھرائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کا باقاعدہ آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہونے جا رہا ہے، لیگ کے دوران کُل 34 میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ 22 مارچ تک ملک میں جاری رہے گا، افتتاحی میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ چیمپیئن رہنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More