ہوائی سفر کے دوران اگر آپ غور کریں تو دیکھیں گے کہ طیارے کا عملہ ہمیشہ مسافروں کو خوش آمدید کرنے کے دوران اپنے ہاتھوں کو کمر کے پیچھے رکھتا ہے۔
اس کے بعد عملہ جب واپس طیارے کے کیبن کی طرف جاتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتے کہ مسافروں نے سیٹ بیلٹ ٹھیک سے باندھی ہیں، موبائل فونز بند کر دئیے ہیں یا نہیں۔ لیکن وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟
رپورٹ کے مطابق ایسا وہ ایک بہت خاص وجہ سے کرتے ہیں، جو بہت سے افراد کو معلوم نہیں۔ وہ وجہ بھی کافی سادہ ہے۔ طیارے کے ٹیک آف ہونے سے پہلے عملے کو پرواز میں سفر کرنے والے مسافروں کی گنتی کرنا ہوتی ہے۔
اس کے دو طریقے ہو سکتے ہیں یا تو پرواز میں مسافروں کی آمد کے وقت ان کی گنتی کی جائے یا دوسرا جب مسافر نشستوں پر بیٹھ جائیں۔
اس کام کے لیے طیارے کے عملے کے پاس خصوصی کاؤنٹر ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ہاتھ کمر کے پیچھے ہوتے ہیں کیونکہ وہ کاؤنٹر کے ذریعے مسافروں کی گنتی کا کام انجام دے رہے ہوتے ہیں۔
ایسا کرتے ہوئے ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ مسافروں کی توجہ کا مرکز نہ بنیں۔ اس لئے اپنے ہاتھ کمر کے پیچھے رکھتے ہیں۔