واٹس ایپ کا ایسا دلچسپ فیچر جس سے آپ ہیں بے خبر، استعمال کا طریقہ انتہائی آسان

ہماری ویب  |  Feb 15, 2020

واٹس ایپ میں اینیمیٹڈ یا جی آئی ایف تصاویر کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے مگر عام طور پر اس کے لیے لوگ تھرڈ پارٹی جیسے جفی یا دیگر کا سہارا لیتے ہیں جو بائی ڈیفالٹ میسجنگ سروس میں موجود ہوتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو واٹس ایپ میں چھپے ایسے فیچر کے بارے میں معلوم ہے جس کی مدد سے آپ خود جی آئی ایف تصویر بنا کر بھیج سکتے ہیں؟

دنیا کی مقبول ترین میسنجر ایپلیکیشن واٹس ایپ میں یہ فیچر گزشتہ سال متعارف ہوا تھا مگر اب بھی کروڑوں صارفین اس فیچر کے حوالے سے نہیں جانتے جبکہ اس فیچر کو استعمال کرنا نہایت آسان ہے۔

اس کے لیے سب سے پہلے واٹس ایپ کو اوپن کریں۔ اس کے بعد چیٹ ونڈو (Chat Window) کھولیں جس پر آپ اینیمیٹڈ تصویر بھیجنا چاہتے ہیں اور وہاں چیٹ باکس میں موجود اٹیچمنٹ آئیکون پر کلک کرنے کے بعد گیلری کے آپشن میں چلے جائیں۔

جس ویڈیو کو آپ جی آئی ایف تصویر کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اسے موبائل گیلری میں جا کر منتخب کریں۔

ویڈیو کو سلیکٹ کرنے پر واٹس ایپ میں آپ کے سامنے ویڈیو کا پریویو(Preview) نظر آئے گا، اگر اس کا دورانیہ 6 سیکنڈ سے زیادہ ہو تو آپ اضافی حصے کو کاٹ کر اپنی پسند کے 6 سیکنڈ کے حصے کو چھوڑ دیں۔

اس طرح کرنے سے آپ کے سامنے ویڈیو کیمرا اور جی آئی ایف کے آپشن سامنے آئیں گے، اس میں سے جی آئی ایف پر کلک کر دیں، ایسا کرنے پر واٹس ایپ اپنے طور پر اس ویڈیو کو اینیمیٹڈ تصویر میں تبدیل کر دے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More