سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شئیر کی جِس میں انہوں نے ایک دِلچسپ تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ' ٹِک ٹاک کو انٹرٹینمنٹ کے بعد اب سیاست کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف اس مہم کو باقاعدہ ایڈورٹائزنگ ایجنسیز ڈیزائن کر رہی ہیں۔'
ان کا کہنا تھا کہ 'ٹِک ٹاک پر ایسی ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں جس میں مہنگائی دِکھائی جاتی ہے اور بجلی، گیس کے بل دکھائے جاتے ہیں۔'
تاہم مریم نواز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'اگر مریم نواز لندن پہنچ جاتی ہیں تو انہیں خاموش کرانا آسان نہیں ہوگا۔ ٹوئٹر کی کہانی تو پرانی ہوگئی ہے اب ٹِک ٹاک کا زمانہ ہے۔ ممکن ہے مریم نواز بھی عام عوام تک پہنچنے کے لیے ٹِک ٹاک کا سہارا لیں۔'