بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کا سربراہ پاک فوج کا ترجمان؟

ہماری ویب  |  Feb 13, 2020

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھاری اکثریت سے جیتنے والے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال کو بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے دہشتگردوں کا ہمدرد اور پاک فوج کا ترجمان قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق دہلی کے وشواس نگر سے الیکشن میں فتح پانے والے او پی شرما نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ارویند کیجریوال ایک کرپٹ شخص ہے جو دہشتگردوں کے ساتھ ہمدردی سے پیش آتا ہے۔

بھارتی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ارویند کیجریوال سے متعلق او پی شرما کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کا ترجمان ہے جو بھارتی افواج کے کردار پر سوال اٹھاتا اور ٹکڑے ٹکڑے گینگ کو سپورٹ کرتا ہے، اس کیلئے “دہشتگرد” کا لفظ بالکل درست ہوگا۔

واضح رہے کہ منگل کے روز بھارتی شہر دہلی کے ریاستی انتخابات کا نتیجہ آیا ہے جس میں عام آدمی پارٹی نے 62 نشستوں پر جیت حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی صرف 8 سیٹیں ہی حاصل کر سکی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More