کٹھل ایک ایسا مفید پھل ہے جسے صحت کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے اور اس کو مختلف طریقوں سے بنا کر کھانوں میں شامل بھی کیا جاتا ہے۔
کیا آپ بھی اس پھل کی ظاہری شکل دیکھ کر اسے کھانے سے اجتناب کرتے ہیں؟
آئیں ہم آپ کو غذائیت سے بھرپور پھل کٹھل کی صحت سے متعلق ناقابل یقین فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔
1۔ خون میں شکر کی مناسب مقدار
کٹھل کم گلائسیمک انڈیکس والا پھل ہے جو خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے جب کہ اسے فائبر (ریشہ) حاصل کرنے کا بھی ایک خاص ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
2۔ وٹامن C سے بھرپور
کٹھل میں وٹامن C وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، ایک ہیلتھ رپورٹ کے مطابق ایسی غذا جس میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال اگر کثرت سے کیا جائے تو اس سے امراضِ قلب، فالج اور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
3۔ معتدل بلڈ پریشر
اس پھل کا ایک اور فائدہ سامنے آتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر کٹھل کو اپنی ڈائٹ میں شامل کرلیں تو یہ ان کی صحت کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوگا کیونکہ یہ بلڈ پریشر کو مناسب رکھنے میں کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
4۔ بہتر قوت مدافعت
کٹھل میں وٹامن سی کے ساتھ وٹامن A بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ کئی انفیکشنز کے خطرات کو کم کرتا ہے اور ہمارے نظامِ مدافعت کو بھی مضبوط بناتا ہے۔
5۔ جلد کے لئے مفید
اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس پایا جاتا جو کہ ہماری جلد کو نکھارتا ہے اور ساتھ ہی قبل از وقت بڑھاپے سے بھی بچاتا ہے۔