ٹرینڈ مائیکرو کی جاری کردہ حالیہ میں اینڈرائیڈ صارفین کو خطرناک ایپس سے متعلق خبردار کیا گیا ہے جو موبائل فونز میں وائرسز کا سبب بن سکتی ہیں۔
سام سنگ اور ہواوے وہ اسمارٹ فونز ڈیوائسز ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔ لیکن اگر آپ بھی اینڈرائیڈ صارف ہیں تو آپ کو خبردار رہنا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق 9 ایسی موبائل ایپس ہیں جن سے آپ کے موبائل فونز میں خطرناک وائرسز حملہ آور ہو کر آپ کے موبائل ڈیٹا کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ یہ خطرناک موبائل بوسٹنگ ایپس 4 لاکھ 7 ہزار سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک اندازے کے مطابق 3 ہزار سے زائد وائرسز جو آسانی سے متاثرہ موبائل فونز میں ڈاؤن لوڈ ہوسکتے ہیں اور وہ آپ کے موبائل سسٹم کو اپنے اختیار میں لے لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے آئیکونز (Icons) بھی آپ کے موبائل ایپلیکیشنز لسٹ میں نمایاں نہیں ہو پاتے۔
مگر اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل نے ان تمام 9 ایپس کو پلے اسٹور سے مکمل طور پر خارج کر دیا ہے۔
وہ 9 خطرناک ایپس کی فہرست درج ذیل ہے۔
1.Shoot Clean
2.Super Clean Lite
3.Super Clean
4.Quick Games
5.Rocket Cleaner
6.Rocket Cleaner Lite
7.Speed Clean
8.LinkWorldVPN
9.H5 Gamebox