ہمارے وزیرِاعظم کی پریشانی کی اصل وجہ کیا ہے؟ بختاور بھٹو نے بتا دِیا

ہماری ویب  |  Feb 11, 2020

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پریشانیوں کی طویل فہرست گنوا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے طنزیہ سوالات کے انبار لگا دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے کٹھ پتلی وزیرِاعظم کیوں پریشان ہیں؟ کیا وہ اپنی غیر معمولی کارکردگی کی وجہ سے پریشان ہیں؟ کیا وزیراعظم غریبوں کی تعداد میں 18 ملین افراد کے اضافے سے پریشان ہیں؟

بختاور نے مزید لِکھا کہ 'وزیراعظم کشمیر کے نقصان سے پریشان ہیں؟ کیا وزیراعظم اعترافی مجرم احسان اللّٰہ احسان کے فرار سے پریشان ہیں؟'


تاہم بختاور نے ان سب سوالات کا خود ہی جواب دیتے ہوئے تحریر کیا کہ 'نہیں، وزیراعظم مستقل مہنگائی کے خلاف اپنے مؤقف اور بڑھتی غربت سے پریشان ہیں'۔

بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 'پی ٹی آئی کے اسٹرانگ مین نیب نے بلاول کو پھر بلالیا ہے۔ وہی نیب جو عدلیہ اور منتخب نمائندوں سے بالاتر ہے'۔


آخر میں بختاور نے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ 'اصل مجرم، بھگوڑے اور کرپٹ افراد کو کب قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا؟ یعنی عمران خان، ان کی بہن، پوری کابینہ اور پرویز مشرف'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More