برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیز رفتار ہواؤں نے ایک پرواز کو رن وے پر اترنے نہ دیا، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Feb 10, 2020

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اتوار کے روز کیارہ نامی طوفان کے دوران برطانوی طیارہ مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے رن وے پر لینڈ ہو رہا ہے۔

لینڈنگ کے دوران پائلٹ ہوائی جہاز کو پوری طاقت کے ساتھ کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جہاز بحفاظت ایئرپورٹ پر لینڈ کرا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ بروز اتوار سہ پہر 4 بجے پیش آیا جہاں ہوا کی رفتار 60mph کی رفتار سے چل رہی تھی۔

ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کیارہ طوفان کے آنے سے کئی درختوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More