کراچی میں سرد ہوائیں ایک بار پھر داخل ہونے کو تیار، محکمہ موسمیات نے نئی پیشن گوئی کر دی

ہماری ویب  |  Feb 10, 2020

رواں سال کراچی سمیت ملک بھر میں سردی کا دورانیہ طویل رہے گا۔ مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان سمیت کئی ملکوں کو متاثر کر رہا ہے۔

مغربی ہواؤں کا سسٹم کل سے بلوچستان کے شمالی اور ملک کے بالائی اور مغربی حصے پر اثرا انداز ہوگا جبکہ سسٹم کی وجہ سے کراچی میں بھی کل سے سردی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 13 فروی کے دوران کراچی میں سردی کی شدت کم رہے گی جبکہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث ملک کے جنوبی حصے کو سائیبرین ہوائیں متاثر کرنا چھوڑدیں گی۔ سائیبرین ہوائیں نا چلنے کے باعث دن میں درجۂ حرارت 28 سے 30 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ رات میں درجۂ حرارت 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

تاہم شہرِ قائد میں سردی نے اپنے ڈیرے جما رکھا ہیں۔ شہر میں 14 فروری سے ایک بار پھر صبح میں موسم خنک اور رات میں سرد ہوگا۔ کراچی میں عام طور پر 15 فروری کے بعد موسم گرم ہوجاتا ہے لیکن اس بار فروری کے آخر تک موسم ٹھنڈا رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More