ایک تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ چمچ کے بجائے ہاتھوں سے کھانا خوراک کا ذائقہ اور لزیز بنا دیتا ہے ،مگر ایسا کرنے سے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان بھی ہوتا ہے۔
دوسری جانب بعض لوگ یہ سوچتے ہیں کہ چمچے سے کھانا کھانے سے زیادہ صفائی رہتی ہے جب کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ وہ افراد جو ہاتھ سے کھانے کےعادی ہوتے ہیں وہ کھانے سے پہلے اپنے ہاتھ لازمی دھوتے ہیں اس طرح دن میں کئی بار ہاتھ دھونے سے ان کے ہاتھ جراثیم سے پاک رہتے ہیں۔ جب کہ کانٹے اور چمچ جو اکثر جلدی میں دھوئے جاتے ہیں جس سے وہ ٹھیک طرح صاف نہیں ہوتے۔
اسٹیونز انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق خوراک کو چھونا دماغ کے ایسے نظام کو متحرک کرتا ہے جو نوالے کے منہ تک پہنچنے سے قبل ہی یہ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ غذا مزیدار ہے اور چمچ کانٹے کے مقابلے میں زیادہ اطمینان کا احساس دلاتا ہے۔
محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ یہ اثرات ایسے افراد میں نمایاں ہوتے ہیں جو عموماً کھانا ہاتھ روک کر کھانے کے عادی ہوں۔
اس کے مقابلے میں جو لوگ ہر طریقے سے غذا کھانے کے عادی ہوتے ہیں، انہیں ہاتھوں سے کھانے میں اس کا ذائقہ زیادہ مزیدار لگتا ہے۔