فیس بک اور یوٹیوب کی طرح اب انسٹاگرام بھی ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے صارفین کو ڈالر مِلیں گے۔
ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام اپنی ایپلیکیشن میں جلد ہی مونیٹائزیشن فیچر شامل کرنے جارہا ہے، جس کی ٹیسٹنگ کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام سے ان صارفین کو کمانے کا موقع مِلے گا جن کی شئیر کردہ ویڈیوز منفرد ہوں گی اور ویوز بھی زیادہ ہوں گے۔
تاہم اِس فیچر میں صارفین کی آئی جی ٹی وی ویڈیوز میں اشتہارات شامل ہوں گے جن کے ذریعے وہ کمائی کر سکیں گے۔ انسٹاگرام کے اس فیچر کی تصدیق فیس بک کے مینیجر ایلگسزینڈرو وائکا اور انسٹاگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایڈم موسری نے بھی کی ہے۔