کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ کون سی وجوہات ہیں جو پاکستانی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر پاتے؟

ہماری ویب  |  Feb 08, 2020

پاکستان کی تاریخ میں اب تک عمران خان سمیت 22 وزرائے اعظم اقتدار کی کرسی سنبھال چکے ہیں ۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ کون سی وجوہات ہیں جو پاکستانی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کر پاتے؟

وزیراعظم عمران خان ابھی اقتدار میں موجود تو ہیں مگر اُن کے متعلق خدشات ظاہر ہوئے ہیں۔ یہاں چند بنیادی حقائق ہیں جو پاکستان میں کسی وزیراعظم کی ناکامی کا سبب بنتے ہیں۔

1۔ وزیراعظم کی ناکامی کی سب سے پہلی اور بڑی وجہ پیسوں کی غیر متوازی تقسیم ہے۔ سالانہ بجٹ میں کم و بیش آدھی رقم اندرونی و بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے۔ بعد ازاں جو رقم بچ جاتی اس سے پوری حکومت کے امور انجام دیے اور تنخواہوں و پنشنز کی ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد جو قلیل حصہ بچتا ہے وہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ہوتا ہے۔

2۔ ناکامی کی ایک وجہ اختیارات کا اصل مرکز بھی ہیں۔ عام آدمی یہ سوچتا ہے کہ تمام اختیارات وزیراعظم کے پاس ہیں کیونکہ اس کے پاس معیشت کے اہم فیصلے، ترقیاتی منصوبے، خارجی دنیا سے تعلقات جیسے کلیدی اختیارات موجود ہیں۔ حقیقت مگر کچھ اور ہے، صرف محدود ترقیاتی منصوبے ہی وہ واحد اختیار ہے جو وزیراعظم کے پاس ہے۔

3۔ وزیراعظم کی ناکامی کی ایک بہت بڑی وجہ بیورو کریسی ہے۔ پاکستان میں وقت کے ساتھ بیورو کریسی کے اختیارات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سست معیشت کے علاوہ مہنگائی اور سرکاری مشینری میں خرابی کی ایک وجہ بیورو کریسی پر نگرانی کا فقدان ہے۔ ہمارے اضلاع عملی طور پر ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران اپنے ماتحتوں کے ذریعے چلاتے ہیں اور تمام ضلع اور یونین کونسل سطح کے مسائل کی ذمہ داری بھی لوگ وزیراعظم پر عائد کرتے ہیں جبکہ مافیاز سرعام اپنا کام کرتے رہتے ہیں۔

4۔ حالیہ سالوں میں وزیراعظم کی ناکامی میں مواصلات کا بھی ہاتھ شامل رہا ہے ۔ میڈیا کے اندر ایسی کئی شخصیات بیٹھی ہیں جن کا صحافت سے دور تک تعلق نہیں بلکہ کہیں اور ہے۔ وزیراعظم سے ناراضی کے بعد میڈیا میں حکومتی مسائل کی نشاندہی کے ساتھ آئین میں درج پانچ سالہ مدت سے قبل ہی وزیراعظم کو رخصت کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More