ہیری اور میگھن خود نہیں گئے انھیں نکالا گیا، اداکار بریان نے بڑا دعویٰ کر کے سب کو چونکا دیا

ہماری ویب  |  Feb 07, 2020

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ بزرگ اداکار بریان کوکس نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق شاہی جوڑے ہیری اور میگھن خود نہیں گئے بلکہ انھیں برطانیہ سے نکالا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بریان کوکس نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ہیری اور میگھن کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا اور جب وہ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں تو ہمیں اس بات کا افسوس نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن مجھے اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ ان کو برطانیہ سے نکالا گیا اور ان کو نکالنے والوں میں کچھ نسل پرست افراد شامل ہیں۔ ہیری اور میگھن کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بے حد خوفناک ہے۔

کوکس نے بتایا کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ ایک حیران کن خاتون ہیں لیکن انہوں نے جو کیا وہ ناقابل یقین ہے۔ ہم اپنے معاشرے اور نظام سے جاگیردارانہ گرفت کا خاتمہ نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب ہیری اور میگھن اس وقت کینیڈا میں رہائش پزیر ہیں اور انہوں نے اپنے نئے گھر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔

سابق شاہی جوڑے نے وین کوور میں واقع گھر کی بیرونی دیواروں پر جدید کیمرے نصب کرنے کے ساتھ دیواروں پر خاردار تاریں بھی لگا دی ہیں تاکہ وہ برطانوی بادشاہی سے باہر اپنے تحفظ کو مزید بہتر بنا سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More