کہیں ٹھنڈی ہوائیں تو کہیں موسم خشک، کراچی سمیت ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ہماری ویب  |  Feb 07, 2020

رواں سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ سردی پڑی ہے جبکہ سردی کا دورانیہ بھی خلافِ معمول رہا۔

جمعے کی صبح سے ہی ملکی دارالحکومت اسلام آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مطلع صاف رہا اور درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بھی چند اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ چترال، سوات، دیر اور مالم جبہ میں مطلع ابر آلود رہنے کے سبب موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کئی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آئندہ دو روز تک پنجاب کے متعدد علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش متوقع نہیں ہے۔

شہرِ قائد میں بھی صبح سے سے ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بادلوں کے برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہواؤں کا یہ سلسلہ ماہِ فروری کے اختتام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More