دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے ڈارک موڈ کا آپشن متعارف کروایا تھا جِس سے صارف کے فون کی بیٹری کم استعمال ہو گی اور آنکھوں پر بھی کم زور پڑے گا۔ اسے آن کرنے پر صارف کے واٹس ایپ کی برائٹ نیس کم ہو جائے گی اور پس منظر (بیک گراؤنڈ) بالکل سیاہ ہو جائے گا۔
تاہم ڈبیلو اے بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اب اس بات پر سوچنا شروع کر دیا ہے کہ ڈارک موڈ فیچر میں سیاہ کے ساتھ مزید پانچ گہرے رنگ شامل کیے جائیں تاکہ صارف جس رنگ کو چاہے اپنی مرضی سے منتخب کر کے یہ فیچر استعمال کرے۔
واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سیاہ رنگ کے علاوہ مزید جن رنگوں میں متعارف کروایا جائے گا ان میں گہرا نیلا، جامنی، گہرا براؤن، مخملی (لال رنگ) اور گہرا اولیو (زیتونی رنگ) زامل ہو گا جس پر کمپنی کی جانب سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔