اگر آپ کھانا بنانے جارہی ہیں تو ٹہرئے! ایک بار یہ خبر ضرور پڑھ لیں تاکہ آپ خطرناک بیماریوں سے بچ سکیں

ہماری ویب  |  Feb 06, 2020

آپ نے اکثر و بیشتر ہی ڈاکٹرز کو کہتے سنا ہو گا کہ اپنی غذا میں نمک کی مقدار کو کم کریں، خاص طور پر وہ افراد جنہیں ہائی بلڈ پریشر کی شکایت رہتی ہو۔

ماہرینِ غذائیت کے مطابق زیادہ نمک کا استعمال نا صرف ہائی بلڈ پریشر کے ہونے کا سبب بنتا ہے بلکہ انسان کو دیگر مہلک بیماریاں ہونے کا بھی امکان ہوتا ہے۔ ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق نمک انسانی جسم کا تمام پانی چوس لیتا ہے جس کی وجہ سے دل اور خون کی شریانوں پر دباؤ بڑھتا ہے۔

نمک کے کم سے کم استعمال کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے کھانے کے لئے جو بھی اشیاء باہر (تیار شدہ یا ڈبوں میں محفوظ کھانے) سے خریدیں سب سے پہلے اس پر موجود لیبل پر درج نمک کی مقدار کو پڑھ لیں۔ ماہرین کے مطابق ایک دن میں 2300 ملی گرام سے کم نمک استعمال کریں۔

اپنی خوراک میں ذائقے کے لئے صرف ایک چٹکی نمک ڈالیں جبکہ مختلف مصالحوں کا استعمال کریں جیسے کے کالی مرچ کا پاؤڈر، اجوائن، لال مرچ پاؤڈر اور ادرک یا لہسن کا پاؤڈر۔ اس سے آپ کو کھانے میں نمک کی زیادہ ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔

اس کے علاوہ ماہرین کی تجویز کے مطابق صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنا زیادہ سے زیادہ کھانا گھر میں تیّار کریں۔ بازار کے کھانوں سے جتنا پرہیز کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More