خوفناک پائتھن سانپ کا پلک جھپکتے ہی خطرناک وار، ویڈیو بنانے والے کا کیا ہوا حال؟

ہماری ویب  |  Feb 06, 2020

یوں تو سانپ وہ جانور ہے جس سے ہر کوئی دور ہی رہنا پسند کرتا ہے لیکن چند خطروں کے کھلاڑی افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں سانپ کا شکار باآسانی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ شوقیہ سانپ کا شکار کرتے ہیں جبکہ کچھ سانپ کو پکڑ کے مختلف تجربات کرتے دِکھائی دیتے ہیں۔

حال ہی میں آسٹریلیا کے شہر برسبین سے جہاں بڑی تعداد میں مختلف نسل کے سانپ پائے جاتے ہیں، ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں موجود سانپ کا وزن 12 کِلو گرام جبکہ لمبائی 3 میٹر تھی۔



یہ ویڈیو غالباً سانپ پکڑنے والے نے بنائی تھی تاہم اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ناقابلِ یقین رفتار سے غصیلے سانپ نے 5 سیکنڈز کے اندر کیمرے پر جھپٹا مارا جِس سے کیمرہ اور ویڈیو بنانے والا تو بال بال بچ گیا لیکن سانپ کی جانب سے اپنائے گئے خوفناک ردّ عمل کا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More