کراچی: شادی میں شدید فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، تعلق کس سے نکلا؟

ہماری ویب  |  Feb 06, 2020

4 روز قبل کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں شادی کی تقریب میں ایک شخص کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل قائد آباد کے علاقے گرین سٹی میں شادی کی تقریب میں شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں ایک شخص دونوں ہاتھوں سے پستول اٹھائے انتہائی مہارت سے شدید ہوائی فائرنگ کر رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا نوجوان قائد آباد میں ایک ہوٹل کا مالک ہے جس کے بعض سیاسی رہنماؤں سے انتہائی قریبی دوستانہ بھی ہے۔



ایس ایس پی ملیر سید علی رضا نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث ایک نوجوان کو آج صبح ساڑھے تین بجے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کے تعاقب میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More