گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ایک صارف نے ویڈیو شئیر کی جو منٹوں میں ہی وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سات سے آٹھ سال کی عمر کا زاہد نامی بچہ سموسے بیچ رہا ہے۔ زاہد کی معصوم آنکھوں اور بات کرنے کے پیارے انداز نے سب کو ہی اپنی طرف متوجہ کر لیا۔
مذکورہ ویڈیو کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع نجی اسپتال کے باہر بنائی گئی۔ ویڈیو بنانے والی خاتون نے جب زاہد سے سوال کیا کہ آپ سموسے بیچنے کے ساتھ کیا کرتے ہو؟ تو زاہد نے بتایا کہ میں اسکول کی چہارم جماعت کا طالبعلم ہوں۔ زاہد کے مطابق وہ روز یہاں آکر محنت کرتا ہے جبکہ سموسے اس کی امّی بنا کر دیتی ہیں۔