جرمن شہری نے کس طرح گوگل میپس کو بے وقوف بنایا؟ ٹیکنالوجی کمپنیوں اور ایپس پر اندھا اعتماد نا کریں

ہماری ویب  |  Feb 06, 2020

جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے گوگل میپس کے ٹریفک ڈسپلے کو 99 اسمارٹ فونز اور ایک سرخ ویگن کی مدد سے 'ہیک' کرلیا۔

جی ہاں! یہ ہمارا سب سے بڑا المیہ ہے کہ ہم اپنا سارا اعتماد ان موبائل ایپلی کیشنز پر کر لیتے ہیں جس کا بعدازاں ہمیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

سائمن ویکرٹ نامی شخص ڈھیروں اسمارٹ فونز لئے برلن کی خالی سڑکوں پر گھومتے رہے اور جس گلی میں بھی گئے، وہاں اچانک گوگل میپس پر ریڈ نشان کے ساتھ ٹریفک ہیوی زون نمودار ہوگیا۔ اِس کے نتیجے میں ہوا یہ کہ ڈرائیورز نے ان گلیوں سے بچ کر دوسرے مقامات سے اپنی منزل کا رخ کر لیا۔

سائمن نے یہ سب یوٹیوب کی ایک ویڈیو کی مدد سے دِکھایا کہ کس طرح انہوں نے گوگل میپس کے ٹریفک کی پیشگوئی کرنے والے میکنزم کو دھوکا دیا۔ اس تجربے میں انہوں نے 99 اسمارٹ فونز کا استعمال کیا جو کہ بیک وقت گوگل میپس کے ساتھ کھلے ہوئے تھے۔



واضح رہے یہ تجربہ جرمن کے آرٹسٹ سائمن نے گزشتہ سال موسم گرما میں کیا تھا جبکہ اس کے نتائج رواں ہفتے گوگل میپس کی 15 ویں سالگرہ کے قریب جاری کیے گئے۔

سائمن ویکرٹ کے مطابق 'ہم بہت زیادہ ایپس جیسے گوگل میپس کے ڈیٹا پر توجہ دیتے ہیں اور انہیں ہی سب کچھ سمجھ لیتے ہیں، ڈیٹا کو دنیا کی طرح دیکھا جاتا ہے۔ ہم یہ فراموش کردیتے ہیں کہ نمبر تو اس دنیا کے ایک ماڈل کی نمائندگی کرتے ہیں'۔

گوگل کے ایک ترجمان کا اس متعلق بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'ہم گوگل میپس کے اس طرح کے تخلیقی استعمال کو دیکھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ اس سے ہمیں میپس کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More