بڑی خبر آگئی، پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی کا فیصلہ

ہماری ویب  |  Feb 04, 2020

برطانوی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرول سے چلنے والی نئی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔

بریگزیٹ کے بعد اب برطانیہ کی حکومت نے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے ۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سال 2023 تک ڈیزل اور پیٹرول سے چلنے والی نئی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی جائے گی، جن میں ہائیبریڈ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پابندی کے فیصلے کا اطلاق پانچ سالوں کیلئے ہوگا۔ برطانوی حکومت نے گرین ہاؤس گیسز کو روکنے کیلئے بھی سال 2050 تک کا وقت مقرر کیا ہے جبکہ پابندی کا فیصلہ ماحولیاتی آلودگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More