کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کونسی 4 خاص اور دلچسپ چیزیں ہیں جو آپ کو صرف کراچی میں ہی مِلیں گی؟

ہماری ویب  |  Jan 31, 2020

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہاں کی آبادی بھی ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ اس شہر میں ہر طرح کے لوگ بستے ہیں جو مختلف قسم کے شوق بھی رکھتے ہیں۔ شہرِ قائد کی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ایسی کون سی پانچ چیزیں ہیں جو آپ کو صرف کراچی شہر میں ہی ملیں گی۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کراچی کی خاصیت جو آپ پاکستان کے کسی دوسرے شہر میں نہیں ڈھونڈ سکتے۔

سیاحوں کے لئے چوکھنڈی کے مقام پر واقع قبریں

پندرھویں اور اٹھارھویں صدی کے دوران دریافت ہونے والی چوکھنڈی پر واقع قبریں مشہور سیاحتی مقام بن چکا ہے جس کی اہم وجہ وہاں موجود خاص قبریں ہیں جن پر مختلف ڈیزائنز بنے ہیں۔ یہ جگہ کافی پراسرار ہے اسی وجہ سے سیاحوں کو رات کے وقت قبرستان جانے سے منع کیا جاتا ہے۔ یہ آثارِ قدیمہ کراچی کے مشرقی حصے میں واقع ہیں۔

چرنا آئیلینڈ

اگر آپ پانی سے محبت کرتے ہیں تو چرنا آئیلینڈ آپ ہی کے لئے بنا ہے۔ یہاں آپ کے لئے ایسی سرگرمیوں کا انتظام کیا جاتا ہے جو آپ کو کہیں اور نہیں ملیں گی۔ مثال کے طور پر سنورکیلنگ، سکوبا ڈائیونگ، ٹریکنگ، کِلف جمپنگ اور اسی طرح کی بے شمار دیگر تفریحات آپ کو چرنا آئی لینڈ میں ملیں گی۔

کراچی کی مشہور سواری W-11

کراچی کی مشہور سواری ہے جس کا شمار پبلک ٹرانسپورٹ میں ہوتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر W-11 اس میں ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں۔ اس کی بناوٹ اور سجاوٹ کچھ ایسی ہے جو سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیتی ہے۔

کراچی کے مشہور ساحلی سمندر

اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ کراچی میں موجود تمام سمندری ساحل بہت ہی خوبصورت ہیں پھر وہ چاہے ٹرٹل بیچ ہو یا فرینچ بیچ، کلفٹن بیچ ہو یا ہاکس بے۔ سمندر کراچی کی سب سے بڑی خاصیت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More