کیا آپ بھی پاسورڈ لگاتے وقت یہ غلطی کرتے ہیں؟ تو جان لیں پاسورڈ لگانے کا صحیح طریقہ جس سے آپ کو پاسورڈ یاد بھی رہے گا اور کوئی ہیک بھی نہیں کرسکے گا

ہماری ویب  |  Jan 29, 2020

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اس دور میں نا صرف مشہور شخصیات کو ہیکرز سے خطرہ ہوتا ہے بلکہ ایک عام انسان کے بھی اکاؤنٹ کا پاسورڈ ہیک ہو سکتا ہے۔ ہم سے ہوئی چھوٹی سی لا پرواہی ہمارے لیے بڑے خطرے کا سبب بن سکتی ہے۔ بعض اوقات ہیکرز کو ہم خود ہی اپنی آئیڈیز کا پاسورڈ ہیک کرنے میں مدد کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ سننے میں کافی عجیب ہے کہ ہم خود ان کی مدد کرتے ہیں لیکن ایسا ہی ہے۔

آئیے اب ہم آپ کو ان غلطیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو پاسورڈ لگاتے وقت ہم سب کر رہے ہوتے ہیں۔ یقیناً ان کو جاننے کے بعد آپ دوبارہ ان غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔


انتہائی مختصر پاسورڈ


ہم یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ چھوٹا پاسورڈ ہم آسانی سے یاد رکھ سکیں گے اور یہ ہمارے لیے محفوظ بھی ہے جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ چھوٹا پاسورڈ ہیکرز کے لیے ہیک کرنا بے حد آسان ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہمارا پاسورڈ 15 سے 16 اعداد پر مشتمل ہو۔


مختلف ویب سائٹس کا ایک ہی پاسورڈ رکھنا


اپنی آسانی کے لیے بہت سے لوگ ایسا بھی کرتے ہیں کہ اپنی مختلف ویب سائٹ کے لیے ایک ہی پاسورڈ رکھ دیتے ہیں، اس طرح کرنے سے ہیکرز کو آئی ڈیز ہیک کرنے میں زیادہ مشکل نہیں پیش آتی۔ دراصل ہم اپنی چھوٹی سی آسانی کے بدلے بہت بڑا خطرہ مول لے رہے ہوتے ہیں۔


بے حد آسان اور عام پاسورڈ


ہم اپنے کمپیوٹر، موبائل اور آئی ڈیز یا کہیں بھی ایسے پاسورڈ رکھ دیتے ہیں جو بے حد آسان ہوتے ہیں اور یہی ہماری سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے کیونکہ ان آسان پاسورڈز کو ہیکرز باآسانی ہیک کر سکتے ہیں۔ آسان پاسورڈ سے مراد ایسے پاسورڈ ہیں جو ہم اپنی تاریخِ پیدائش یا عام نمبر جیسے 7891011 یا پھر کسی برانڈ یا اپنا نام رکھ دیتے ہیں جو کہ ہیک ہونا بہت آسان ہے۔


لمبے عرصے تک پاسورڈ تبدیل نا کرنا


ہم میں سے اکثر لوگ کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے یا ذہن سے نکل جانے کے سبب کئی عرصے تک اپنا پاسورڈ تبدیل ہی نہیں کرتے تو ضروری ہے کہ آپ اپنے پاسورڈ کو تبدیل کریں تاکہ آپ اسے ہیکرز سے بچا سکیں ورنہ آپ کو بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


پاسورڈ میں نمبر اور خاص حروف کا استعمال نا کرنا


اکثر ہم پاسورڈز میں سادے الفابیٹ کا ہی استعمال کرتے ہیں جو کہ ایک بڑی غلطی ہے۔ ہم سب کو اپنا پاسورڈ منفرد، طویل اور مشکل رکھنا چاہیے۔ ہمیں اپنے پاسورڈ میں نمبرز اور خاص حروف کا بھی استعمال کرنا چاہیے جن میں (مثال کے طور پر) '')(!@#$%58732^^&*_+'' یہ تمام شامل ہیں۔


پاسورڈ ہر حال میں مشکل اور طویل رکھیں تاکہ ہیکرز آپ کی پرائیویسی میں کوئی دخل اندازی نا کر سکیں۔ اگر آپ کو یہ ڈر ہے کہ آپ پاسورڈ بھول جائیں گے تو اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اس پاسورڈ کا ٹیکسٹ لکھ کر اپنے ہی نمبر پر میسج بھیج دیں جس سے پاسورڈ آپ کے پاس محفوظ ہو جائے گا۔ یا چاہیں تو کہیں لِکھ کر اپنے پاس رکھ لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More