شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے کینیڈا میں اپنا گھر خرید لیا۔
شہزادہ اور ان کی اہلیہ کے نئے عالیشان گھر کی قیمت 1 کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈز ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 2 ارب 16 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے جبکہ اب تک اس مینشن کے سابقہ مالک کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
کہا یہ جارہا ہے کہ شہزادہ اور ان کی اہلیہ نے کینیڈا میں جہاں اپنا گھر خریدا ہے وہاں کی زمین برطانوی نو آبادیات کاروں کی چرائی ہوئی ہے۔
قبیلے کا نام ٹوسوکی ہے جن کے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا کا یہ علاقہ ان کے آباؤ اجداد کی ملکیت تھا، 2 صدیوں قبل انہوں نے برطانوی تسلط کاروں سے ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت یہ زمین چند سو ڈالرز کے بدلے انہیں دے دی گئی تھی۔ قبیلے کی سربراہ تانیہ جمی نے زور دیا ہے کہ برطانوی جوڑے کو اس زمین کی تاریخ اور اہمیت سمجھنی چاہیئے۔ اس زمین کے نیچے ان کے آباؤ اجداد دفن ہیں۔