ہماری ویب | Jan 24, 2020
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی افراد ایسے ہیں جنہوں نے اداکاری اور دیگر مصروفیات کے ساتھ اپنے مختلف بزنس شروع کر رکھے ہیں۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے خبر سامنے آئی جب پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو بڑے ناموں نے شراکت داری سے اپنے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔
اداکار و ہدایتکار 'یاسر نواز' اور 'کنور ارسلان' نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں 'دا فاریسٹ کے نام سے اپنا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ یہ دونوں ہی افراد کا پہلا تجربہ ہے۔ یاسر نواز نے ریسٹورنٹ کے حوالے سے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے اس بارے میں سوچ رہے تھے لیکن بزنس کرنے سے تھوڑا گھبرا رہے تھے۔
ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں جہاں دیگر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی وہیں آج کل پاکستان بھر کے لوگوں کے پسندیدہ ہیرو ہمایوں سعید نے بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کی۔
تاہم یاسر نواز نے اس موقع پر بتایا کہ وہ کھانے کے بہت شوقین ہیں بس یہی وجہ تھی جو انہوں نے ریسٹورنٹ شروع کرنے کا سوچا۔ کھانے کے مینو کے حوالے سے کہا کہ کھانا دیسی اور کانٹینینٹل ہوگا۔
تقریب میں یاسر نواز کی اہلیہ نِدا یاسر اور کنور ارسلان کی اہلیہ فاطمہ آفندی نے بھی شرکت کی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More