طالبات نے خلیل الرحمٰن قمر کو کالج میں آنے سے کیوں روک دیا؟

ہماری ویب  |  Jan 24, 2020

لاہور کے 'کینرڈ کالج فار ویمن' نے مشہور ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' کے مصنف خلیل الرحمان قمر کے ساتھ 22 جنوری کو بات چیت کا ایک سیشن رکھا تھا۔ منعقدہ تقریب صبح 11 بجے تک ہوئی جس کا انتظام 'انسٹیٹوٹ سینٹر فار لرننگ اینڈ کلچرل ڈویلپمنٹ' کی طرف سے کیا گیا اور اس میں ایک ڈائریکٹر کو بھی مدعو کیا۔

بعدازاں طالبات کے احتجاج کی وجہ سے مصنف کے ساتھ یہ سیشن منسوخ کردیا گیا۔ سوشل میڈیا پر خبر پھیلی اور طالبات کی جانب سے انتظامیہ کی توجہ اس جانب مرکوز کرائی گئی کہ یونیورسٹی ایسے کِسی فرد کی میزبانی نہیں کرے گی جو خواتین کے حوالے سے مخالفانہ خیالات رکھتا ہو۔

ذرائع کے مطابق کینرڈ سو برسوں سے خواتین کو آگے لانے کے لیے کام کررہا ہے۔

تاہم اس حوالے سے فی الحال کالج کی جانب سے کِسی قسم کا کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے یونیورسٹی کے ایک فیکلٹی ممبر نے نام چھپانے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبات کے احتجاج پر اس ایونٹ کو منسوخ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More