فیصل قریشی کی زندگی کے بارے میں چند ایسے سچ جو آپ کو بھی حیران کردیں گے

ہماری ویب  |  Jan 23, 2020

ویسے تو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن پھر بھی انڈسٹری کے کچھ افراد ایسے ہیں جنہوں نے اپنی لگن اور سخت محنت سے اپنا نام اور ایک پہچان بنائی۔ آج کے اداکاروں کو ان مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو ماضی کے اداکار کرتے رہے ہیں۔

آج ہم بات کریں گے اس اداکار کی جس نے اپنی بہترین صلاحیتوں اور مسلسل کوششوں سے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ فیصل قریشی وہ نام ہے جو صرف اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر اس انڈسٹری میں موجود ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو متعدد سپر ہٹ ڈرامے دینے والے یہ اداکار نا صرف بڑی عمر کے افراد کے پسندیدہ اداکار ہیں بلکہ فیصل قریشی کی فین فالوونگ میں ایک بڑی تعداد لڑکیوں اور نوجوان لڑکوں کی بھی ہے۔ ان کی ایک بڑی خاصیت یہ ہے کہ جس قسم کا کردار یہ ادا کر رہے ہوں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ ان ہی کے لئے بنا ہے، کوئی اور ان سے زیادہ اچھا کر ہی نہیں سکتا۔

آئیے اب ہم اس ہر دِلعزیز اداکار کی کچھ ایسی باتیں بتاتے ہیں جن سے یقیننا آپ نا واقف ہوں گے۔


ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا خواب

فیصل قریشی کی شدید خواہش ہے کہ وہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کریں۔ اداکار کو ماہرہ کافی پسند بھی ہیں۔ اکثر ان کے سامنے جب بھی ماہرہ خان کا ذکر آتا ہے وہ ایک خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ جھینپ جاتے ہیں جبکہ گزشتہ دِنوں جب فیصل کے مارننگ شو میں اداکار فردوس جمال تشریف لائے تھے تب ایک سوال کے جواب میں فردوس جمال نے ماہرہ کی مخالفت کی تھی جس پر شو میں موجود ایک اداکار اور فیصل قریشی کے دوست نے کہا تھا کہ آپ نے فیصل کا دِل توڑ دیا۔



نئے اداکاروں کے ساتھ اچھا برتاؤ

فیصل قریشی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ انہیں بہت برا لگتا ہے جب انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں کے ساتھ بدسلوکی کا برتاؤ رکھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ ہر نئے آنے والے کو عزت دینی چاہیے خواہ وہ اداکار پہلی بار ہی کیوں نہ سیٹ پر آیا ہو۔ فیصل کے مطابق جب وہ انڈسٹری میں آئے تھے تو ان کے سینیرز ان سے عزت سے پیش آتے تھے۔ اب وہ بھی چاہتے ہیں کہ تمام ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نئے آنے والے اداکاروں کو ویسے ہی عزت دیں۔


چھوٹی بیٹی آیت کے ساتھ زیادہ اچھا تعلق

اداکار اپنی بڑی بیٹی ہانش قریشی کے برعکس اپنی اور ثناء کی چھوٹی بیٹی آیت سے زیادہ قریب ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران فیصل نے یہ اعتراف کیا کہ آیت کے ساتھ میرا زیادہ وقت گزرا ہے۔





میڈیا سے نا خوش

فیصل قریشی آج کے میڈیا سے بلکل خوش نہیں ہیں۔ ٹی وی پر چلنے والے مارننگ شوز پر بھی اپنی نا پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے جبکہ آج کل ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔ فیصل کے مطابق ہمارے میڈیا اور مارننگ شوز کو مختلف سماجی مسائل اور ان کے حل پر بات کرنی چاہیے لیکن وہ ان سب اہم مسائل کو چھوڑ کر باقی ہر موضوع پر بات کر رہے ہوتے ہیں۔



ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے

اداکار کا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے بارہا اپنے شو کے دوران کہی ہے۔ فیصل قریشی کے مطابق اگر ان کی اہلیہ ثناء فیصل ان کے ہمراہ نا ہوتیں تو وہ کبھی اتنی ترقی نہیں کر سکتے تھے۔ ان کا ماننا ہے کہ ان کی پہلی شادی کا فیصلہ غلط ثابت ہوا لیکن ثناء سے شادی کے بعد ان کی زندگی بدل گئی۔




انڈین مواد کے سخت خلاف

اداکار و میزبان فیصل قریشی پاکستانی مارننگ شوز میں انڈین مواد کو بلکل پسند نہیں کرتے۔ اداکار کے مطابق شوز میں انڈین گانے چلنے سے بہتر ہے کہ پاکستانی گانے چلائے جائیں جبکہ اداکار کا پاکستانی اداکاروں کا بھارت میں کام کرنے سے متعلق کہنا تھا کہ انہیں انڈیا میں ویسی عزت نہیں دی جاتی جیسی دی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد خان کے علاوہ کسی پاکستانی اداکار کو اس کی صلاحیت کے مطابق بھارت میں کام نہیں ملا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More