واٹس ایپ کا نیا فیچر آگیا، اب ہوگی سب کی بڑی مشکل آسان

ہماری ویب  |  Jan 23, 2020

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا۔

پیغام رسانی کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ڈارک موڈ کا فیچر متعارف کروا دیا۔ اس فیچر سے واٹس ایپ کا بیک گراؤنڈ سیاہ ہوجائے گا جس سے موبائل کی برائٹ نیس کم ہوگی اور اس وجہ سے صارف کے موبائل کی بیٹری کم ضائع ہوگی اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ دیر تک چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا ہے جس سے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ اگر آپ کے پاس بھی بیٹا ورژن ہے تو ایپ اپ ڈیٹ کر کے آپ بھی یہ فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر ڈارک موڈ آن کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی واٹس ایپ کی سیٹینگز میں جا کر 'چیٹس' کے آپشن پر کلک کریں، کلک کرنے کے بعد 'تھیم' کا آپشن نظر آئے گا۔ تھیم پر کلک کریں گے تو یہاں آپ کے سامنے تین آپشنز ''سسٹم ڈیفالٹ یا بیٹری سیور، لائٹ، ڈارک'' کے نام سے نظر آئیں گے۔ اگر آپ ڈارک پر کلک کریں گے تو واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر آن ہوجائے گا۔

تاہم جب ڈارک موڈ فیچر کو آن کریں گے تو اینڈرائیڈ پائی سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کو بیٹری سیور کے نام سے آپشن بھی نظر آئے گا۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ کے موبائل کی بیٹری فضول خرچ نہیں ہورہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More